اسلام ذاتی مفاد کی بجائے اصول کا درس دیتا ہے، دنیا ذاتی مفاد کی خاطرکشمیر میں بھارتی مظالم نظر انداز کر رہی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کراچی میں پروٹون کے پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

18

کراچی۔13اکتوبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کو کراچی میں پروٹون سی کے ڈی پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ اسلام ذاتی مفاد کی بجائے اصول کا درس دیتا ہے، دنیا ذاتی مفاد کی خاطرکشمیر میں بھارتی مظالم  نظر انداز کر رہی ہے۔

  اسلام اصولوں اور اقدار کی بات کرتا ہے، دنیا کو اس وقت بین الاقوامی تعلقات میں بھی اصولوں  کی ضرورت ہے۔