ہفتۂ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل میں قرآنی خطاطی پر مبنی پاروں کی نمائش کا انعقاد

115

 

مری، 15 اکتوبر(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ہفتۂ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں مری آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری میں قرآنی خطاطی پر مبنی پاروں کی ایک نمائش منعقد ہوئی۔ اس نمائش کا اہتمام نوجوانوں نے کیااس موقع پر نوجوانوں کے درمیاں خطاطی کا مقابلہ بھی ہوااور بہترین خطاطی کا مظاہر ہ کرنے والوں کو انعامات دیئے گئے۔

مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ کی تعلیمات اور ان کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، نبیﷺ جب اس دنیا میں تشریف لائے تو جہالت عروج پر تھی لیکن آپﷺ نے دعوت و تبلیغ کے ذریعے تعلیمات الہیہ کو ایسا روشناس کرایا کہ جہالت روشنیوں میں تبدیل ہو گئی مقررین کا مزید یہ بھی کہنا تھاکہ آج بھی ہماری تمام مسائل اور مشکلات کا حل آپﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ممکن ہے