ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے محکمہ زراعت ایبٹ آباد کے زیر انتظام کسان کارڈ اور رعائیتی نرخوں پر گندم بیج کی فراہمی کا باقاعدہ افتتاح کیا جہاں زمینداروں میں کسان کارڈ ،گندم بیج تقسیم کیے۔ پروگرام کے تحت زمینداروں کو گندم، کھاد اور زرہی ادویات پر سبسڈی ملے گی جو کہ کسان کارڈ کے زریعے انکے اکاونٹس میں ٹرانسفر کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حکومت کی جانب سے کسان کارڈ کے اقدام کو سراہا اور تقریب میں موجود زمینداروں پر زور دیا کہ وہ حکومتی کی جانب سے کسان کارڈ اور سبسڈی سے بھرپورفائدہ اٹھائیں۔ پروگرام میں ڈسٹرکٹ آفیسر فائنانس اینڈ پلاننگ طارق اللہ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگری کلچرمختیار یوسفزئی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ساجد خان اور دیگر افسران اور زمینداروں نے شرکت کی۔











