خیرپور،18اکتوبر(اے پی پی ): قومی شاہراہ پر 2 ٹریکٹروں میں تصادم سے آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص جل کر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں، حادثہ اکنامک زون کے مقام پر پیش آیا ہے ۔ایک ٹرالر کپاس سے بھرا ہوا ہے اور دوسرا بند کنٹینر ہے، آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں گمبٹ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔











