شہر ملتان میں عید میلاد النبیؐ منانے کے لیے تیاریاں اپنے عروج کو پہنچ گئیں

27

ملتان،19 اکتوبر(اے پی پی):ملک بھر کی طرح شہر ملتان اور شجاع آباد میں بھی عید میلاد النبی ﷺ منانے کے لیے تیاریاں اپنے عروج کو پہنچ گئیں ہیں۔ محافل کے انعقاد کے ساتھ ساتھ گلیاں، بازار  اور سرکاری دفاتر برقی قمقموں سے جگمگانے لگے۔ بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا۔ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی سیرت کانفرنسوں سمیت محافل نعتؐ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہےاس سال بھی عید میلاد النبی ﷺ جوش و جذبے سے منانے کے لیے ہر کوئی اپنے انداز سے تیاریوں میں مصروف عمل ہیں ۔شہریوں اور مختلف سماجی تنطیموں کی طرف سے بازاروں، اہم عمارات اورگھروں کو برقی قمقموں سے نت نئے انداز سے سجایا گیا ہے۔ شام ہوتے ہی گلیاں بازار جگمگا اٹھتے ہیں۔ عید میلادﷺ کے حوالے سے کیے گئے چراغاں سے رات کو جہاں بازار جشن کا سماں پیش کرتے ہیں تو دوسری طرف دن کو بازاروں میں رنگ برنگی جھنڈیوں اور پھولوں کی سجاوٹ دیدنی ہے۔ جشن عید میلاد النبیؐ کو بھرپور طریقے سے مناتے ہوئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اور اس دن کی خوشی مناتے ہوئے کیک بھی کاٹا گیا ہے اور درود سلام بھی پیش کیا گیا ہے