بہاولنگر،19 اکتوبر(اے پی پی):بہاولنگر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر نبی کریمؐ سے محبت کا منفرد اظہار، بزم صابری کے زیر اہتمام 92 پاونڈ وزنی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار تھے۔
تقریب میں عاشقان مصطفیؐ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں شرکاء نے نبی کریمؐ کی شان میں گل ہائے عقیدت پیش کئے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے نبیؐ کو دنیا میں رحمت للعالینؐ بناکر بھیجا۔نبی کریمؐ کے بتائے اصولوں پر زندگی گزارنا ہی حقیقی محبت ہے ۔نبی پاک حضرت محمؐددنیا میں تشریف لائے تو اندھیرے چھٹ گئے











