ملتان: سرور کائنات و آقائے دو جہاں ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے پروقار محفل میلاد مصطفی کا انعقاد

27

ملتان، 19 اکتوبر ( اےپی پی):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیرت النبی کی محفل جنرل بس سٹینڈ پناہ گاہ میں منعقد ہوئی صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور کمشنر  ڈاکٹر ارشاد احمد نے صدارت کی اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں،سی پی او منیر مسعود مارتھ,معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے خصوصی شرکت کی ۔ اراکین اسمبلی واصف مظہر راں،قاسم لنگاہ،اے ڈی سی ریونیو  طیب خان، اخلاق احمد،اور خواجہ جلال الدین رومی بھی شریک ہوئے ۔

صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ سرور کائنات ﷺ سے بھرپور محبت اور عقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور کہا کہ نبی کریم ﷺ  نے بنی نوع انسان کو ایک نئے ضابطہ حیات سے متعارف کروایا کمشنر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام کائنات کے لئے ہادی ء برحق بنا کر بھیجا اور انہوں نے کہا آپ ﷺ کی ذات اقدس رحمت اللعالمین اور سب کیلئے باعث نجات ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہر مسلمان اپنا تن من دھن نبی کریم کی حرمت کیلئے قربان کرنے کو تیار ہے اور انہوں نے کہا اپنی زندگی میں سیرت النبی کا ایک پہلو شامل کرکے اپنی اصلاح کرنے کا عہد کریں اراکین اسمبلی واصف مظہر راں،قاسم لنگاہ اور سی پی او منیر مسعود مارتھ نے بھی خطاب کیا۔