دنیا نے جو وعدہ میرے کشمیری بھائیوں سے کیا تھا اُسے پورا کرے :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

38

اسلام آباد۔27اکتوبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت کے جبر و استبداد کے باوجود کشمیری عوام کے بلند حوصلوں اور جد و جہد آزادی میں استقامت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دنیا نے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، آج کشمیری عوام عالمی برادری سے انہیں ان کا حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ ضرور ختم ہو گا اور کشمیر جلد آزاد ہو گا۔ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔