وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے زلزلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 5، 5 لاکھ امداد کی منظوری دے دی

24

کوئٹہ،02نومبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے  ہرنائی زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی سے متلعق سمری منظور کر لی ہے ، زلزلے میں جاں بحق افراد و بچوں کے لواحقین کیلئے 5، 5 لاکھ امداد کی منظوری دی گئی ہے ۔ اس  سے  قبل جاں بحق افراد کیلئے تین لاکھ تک مالی امداد کی جاتی تھی اور زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے 2،2 لاکھ روپے امداد کی منظوری دی گئی  تھی ۔ زلزلہ متاثرین کئی ہفتوں سے نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت سے اپیل کر رہے تھے۔

  وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کل ہرنائی زلزلہ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بھی  طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں حلقہ کے ارکان اسمبلی اور متعلقہ اداروں کے افسران شرکت کرینگے ۔ اجلاس میں ہرنائی میں زلزلے سے ہونیوالے نقصانات اور بحالی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔