پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو فائنل دیکھنے ضرور جائیں؛ چوہدری فواد حسین
اسلام آباد،11نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ دو بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو وزیراعظم فائنل دیکھنے ضرور جائیں۔
ان خیالات کے اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے وڈیو بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے، آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سیکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے، اس لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انشاءاللہ ہم آج کا میچ ضرور جیتیں گے، پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے، تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے، پانچ مختلف پلیئرز کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔











