محکمہ صحت حکومت پنجاب کی طرف سے پندرہ نومبر سے ستائیس نومبر تک میزل اور روبیلا سے بچنے کے لیے کمپین چلا رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر

38

 

شجاع آباد،11 نومبر(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی طرف سے پندرہ نومبر سے ستائیس نومبر تک میزل اور روبیلا سے بچنے کے لیے کمپین چلا رہی ہے،میری تمام والدین سے گزارش ہے کہ نو ماہ سے لے کر پندرہ سال کے تمام بچوں کو وکسینٹ کروائیں ہماری ٹیم آپ تک پہنچے گی،برائے مہربانی ان سے تعاون فرمائیں۔

انہوں نے کہا کہ میری سول سوسائٹی اور علماء کرام سے سپیشلی یہ اپیل ہے کہ وہ عوام کو اس کمپین بارے آگاہی فراہم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔