الیکٹرانکس ووٹنگ مشین بہت اچھا سسٹم ہے اس کو رائج ہونا چاہئے؛پرنسپل حاجی ملک جہانگیر احمد انصاری

65

ملتان، 18 نومبر(اے پی پی): گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول کے  پرنسپل حاجی ملک جہانگیر احمد انصاری   نے الیکٹرانکس ووٹنگ مشین پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ ہمارے ملک میں دیانتدار حکمران کی حکومت قائم ہو چکی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ان کے زیر نگرانی بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل الحمداللہ اے ون ہے، وقت کا ضیاع نہیں ہے پہلا نظام فرسودہ تھا اب ہر شخص کہیں سے بھی ووٹ کاسٹ کر سکتا ہے،لڑائی جھگڑے کے امکانات کم ہوں گے، بعد میں جو دھاندلی کا رونا رویا جاتا تھا اس کا بھی خاتمہ ہو گا، فرسودہ نظام کا خاتمہ ہو گا۔ الیکٹرانکس ووٹنگ مشین بہت اچھا سسٹم ہے اس کو رائج ہونا چاہئے، ہماری تمام تر دعائیں،محبتیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔