اسلام آباد،18نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے جمعرات کو موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر گلاسگو میں منعقد ہونے والی عالمی سربراہی کانفرنس کوپ 26 کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے وزیراعظم کے گرین ویژن کو سراہتے ہوئے عالمی سطح پر اس کے اعتراف پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔











