کراچی،18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں صوبہ سندھ کی میزبانی میں منعقدہ 33 ویں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم سیاست سے بالاتر ہے اور ہم سب نے مل جل کر تعلیم کے لئے کام کرنا ہے ، مشترکہ طورپر فیصلہ ہوا ہے کہ اس سال مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا اورامتحان مکمل سلیبس کے مطابق ہوں گے ، امتحانات مئی جون میں منعقد ہوں گے جبکہ اے اور او لیول کے امتحانات بھی اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے ، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لئے سیکریٹریز کی سطح پر بھی کوآرڈینیشن مکینزم بنے گا۔











