کورونامتاثرہ اضلاع میں ورلڈ بنک تعاون سےخصوصی تعلیمی پروگرام شروع کر رہے ہیں؛  وفاقی وزیر   شفقت محمو

20

کراچی،18نومبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے  جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں صوبہ سندھ کی میزبانی میں منعقدہ 33 ویں بین الصوبائی وزرائے تعلیم  کانفرنس کی صدارت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے تعلیم جس طرح متاثر ہوئی ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف پروگرامز زیر غور آئے۔ اس میں ایسا پروجیکٹ جو ورلڈبینک کے تعاون سے ہے ،جو تقریبا 250 ملین ڈالر کا ہے ، وفاق اور صوبے مل کر پروگرام بنائیں ، اور اس میں ایسے اضلاع جہاں پر بچے اسکول سے باہر زیادہ ہیں، ایسے اضلاع جہاں بچیوں کی تعلیم اتنی نہیں جتنی ہونی چاہئے اور جو اضلاع کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ان سارے اضلاع میں ورلڈ بینک کی مدد سے اسپیشل فوکس پروگرام ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مشترکہ پورے ملک میں ایک پروگرام کی ابتداء کی ہے خاص طور پر بچیوں کی تعلیم کے لئے جہاں جہاں چاردیواریوں کی ضرورت ہے ،جہاں غسل خانوں کی ضرورت ہے و ہ بنیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچیاں اسکول جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ 250 ملین ڈالر کا پروگرام وفاق کوآرڈینٹ کررہاہے اور آج اس سلسلے میں چونکہ ہم کراچی آئے تو 81 کروڑ روپے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو دیئے گئے ہیں، یہ گرانٹ ہے یہ کوئی قرضہ نہیں ہے اور وہ اپنے پروگرام اس کے مطابق کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ  مستند ڈیٹاآرگنائزیشن بنانے کے لئے بھی ڈسکشن ہوئی ، اس پر بھی بحث ہوئی کہ کس طریقے سے ہم اپنا مستند ڈیٹااکھٹا کرنے کے عمل کو بہتر کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی کوآرڈینشن کو بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اس کو آرڈینشن کو بہتر بنانے کے لئے جس طرح بین الصوبائی وزراء کی باقاعدہ میٹنگ ہوتی ہے ، اب سیکریٹریز کی سطح پر بھی کوآرڈینشن میکنزم بنے گا