جلالپور پیر والا ؛ غازی پور میں انتظامیہ کی  کارروائی ، گودام سے سونا یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی 600 بوریاں برآمد

38

جلالپورپیروالا،18 نومبر  (اے پی پی ):نواحی علاقے غازی پور میں اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا طارق محمود نے تحصیل انتظامیہ کے ساتھ ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ناجائز سٹاک کی گئی کھاد کے گودام پر چھاپہ مارا اور مقامی تاجر   کے گودام سے سونا یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی 600 بوریاں برآمد کرلیں۔

 اس حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات پر کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں اور بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھارہے ہیں اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  ملک میں کسی چیز کا بحران نہیں ہے، چند عناصر ناجائز کمائی کی آڑ میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جن کی خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 انہوں نے اپیل کی کہ عوام ایسے عناصر کی فوری انفارمیشن دیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔