پاراچنار،19 نومبر (اے پی پی ):گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ زکوۃ کی جانب سے دس مستحقین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئی ۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نعیم خان طورو ، ایم پی اے سید اقبال میاں کے سیکٹری ارشاد بنگش اور سوشل ویلفیئر ضلع کرم کے آفیسر یار گل شریک تھے ۔











