ریسکیو 1122 مری کے زیراہتمام  سپورٹس فیسٹول کا انقعاد

37

مری،19 نومبر  (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر   کی ہدایت پر پنجاب کے تمام  اضلاع کی طرح ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن کی زیرنگرانی ریسکیو 1122 مری کے زیراہتمام بھی سپورٹس فیسٹول کا انقعاد کیا   گیا۔سپورٹس فیسٹول کا انعقاد سرور شہید سٹیڈیم گھڑیال میں کیا گیا جس میں ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی ۔فیسٹول میں کرکٹ ،رسہ کشی،پانچ سو میٹر دوڑ،باسکٹ بال سمیت دیگر گیمز شامل تھیں۔

اس حوالے  سے  ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ  سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے،ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے فٹنس اور ذہنی نشوونما کا ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس لیے تمام اہلکار اپنی فٹنس کو یقینی بنائیں ۔ان کا کہنا تھا ریسکیو اہلکاروں کیلئے سپوڑس فیسٹول کا ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بعد ازاں مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالرحمن نے محتلف گیمز میں فاتح ٹیمز کو اعزازات سے نوازا۔