ریکوڈک اور سیندک سے متعلق جو بھی فیصلے ہونگے بلوچستان کے عوامی اور نمائندوں کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں گے۔۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو

9

 کوئٹہ07دسمبر(اے پی پی ): وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو کا ہے کہنا کہ ریکوڈک اور سیندک سے متعلق جو بھی فیصلے ہونگے بلوچستان کے عوامی اور نمائندوں کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں گے۔ افغانستان میں تبدیلی کے اثرات بلوچستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔ کوئٹہ میں گلوبل پارٹنرشپ ایجوکیشن پروجیکٹ کے تحت 1493 غیر مستقل اساتذہ کی تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی فشنگ ٹرالنگ کو سختی سے روکا جارہا ہے۔ عوام کے زریعہ معاش کے مد نظر بارڈر ٹریڈ کو کھول دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاسی تبدیلی ایک سوچ اور ایک مقصد کے تحت لائی گئی ہے۔ ہمارا عزم بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ وزیراعظم عمران خان بھی جلد بلوچستان کی شاہراہوں کو دو رویہ کرنے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے مستقل ہونے والے اساتذہ پر زور دیا کہ اپنی توانائیاں صوبے سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بروئے کار لائیں۔