ملتان،09دسمبر(اے پی پی): نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ کے زیر تربیت افسران نے آر پی او آفس کا دورہ کیا۔ آر پی او جاوید اکبر ریاض نے پولیس کے مختلف شعبوں بارے بریفنگ دی اور کہا کہ پولیس کے شعبہ میں ماضی کی نسبت کافی بہتری آئی ہے،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پولیس کی ضرورت ہے،آئی ٹی کا استعمال مجرم کو پکڑنے،جرم کا سراغ لگانے میں اہم ہے اور کہا ملتان کی تاریخی حیثیت ہے ،تاریخی سیاحتی مقامات کی وجہ سے ملتان سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اور سیاحت کے لیے ملتان ریجن کا ماحول سازگار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں سول سرونٹس کا کلیدی کردار ہے اور کہا کہ امن و امان معاشی اور سماجی ترقی کا ضامن ہے۔ جاوید اکبر ریاض نے کہا پولیس میں آن لائن سسٹم کے استعمال سے انتظامی امور بہتر ہوئے ہیں۔
سی پی او خرم شہزاد بھی بریفنگ کے دوران موجود رہے۔