لاہور ،12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے مرحلے میں بڑی سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کے معاملات عوام کے سامنے رکھے، ن لیگ اور پی پی پی کے پاس فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، ن لیگ کا 2013ءسے 2015ءتک جبکہ پیپلز پارٹی کا 2009ءسے 2012ءتک فنڈنگ کا ریکارڈ ہی دستیاب نہیں، نواز شریف نے 2013ءمیں 10 کروڑ روپے ن لیگ کو عطیہ کئے، اس رقم میں سے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے ن لیگ نے نواز شریف کو واپس بھجوا دیئے، بنیادی طور پر ن لیگ کے اکائونٹ کو کالا دھن سفید کرنے کے لئے استعمال کیا گیا، ٹی ایل پی اور جے یو آئی کی فنڈنگ کے حوالے سے بھی اعتراضات موجود ہیں، پیپلز پارٹی کا الیکشن لڑنا تو دور کی بات ہے پنجاب میں ان کا ٹکٹ لینے کے لئے بھی کوئی تیار نہیں۔











