مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی  اپنی  اپنی فارن  فنڈنگ کی  تفصیلات  فراہم نہیں کر رہی ہیں؛ وزیرمملکت   فرخ حبیب

43

لاہور،12دسمبر  (اے پی پی):وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اتور کو یہاں  گورنر ہائوس میں   وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مسلم لیگ  ن  اور پیپلز پارٹی   اپنی  اپنی  فارن  فنڈنگ کی  تفصیلات  فراہم نہیں کر   رہی ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کے مالی کھاتے قوم کے سامنے آنے چاہئیں تا کہ لوگوں کو پتہ چلے کہ کس پارٹی کی فنڈنگ کا کیا سسٹم ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی سے مطالبہ ہے کہ تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی جہاں جانچ پڑتال کرنی ہے وہاں پی پی پی  (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی فنڈنگ تفصیلات اور حقائق بیک وقت قوم کے سامنے لائے جائیں تا کہ قانون کی بالادستی قائم ہوسکے۔