رحیم یار خان؛5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح،10لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے

58

رحیم یار خان،13 دسمبر(اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے ضلع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ مہم 17دسمبر تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 10لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف  نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں 2ہزار992ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔فرنٹ لائن پولیوورکرز کو کووڈ 19ایس او پیز، پروٹوکول اور حفاظتی اقدامات بارے خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو پولیوجیسے موذی مرض سے محفوظ بنانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ سی ای ا وہیلتھ، اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایات ہیں کہ وہ مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کریں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان نے کہا کہ حساس یونین کونسل میں پولیو ٹیموں کے اہداف پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے بھرپور آگہی مہم چلائی جا رہی ہے۔

نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ حکومت پنجاب، انتظامیہ، محکمہ صحت کی محنت کے باعث پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔