ماں بچہ ہسپتال، نالہ لئی منصوبے ہمارے دور حکومت میں مکمل ہونگے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتکو

63

راولپنڈی۔13دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن   قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گی تو قانون بھی اس  کو کچھ نہیں کہے گا ، اپوزیشن 23کی بجائے 30مارچ کو اپنا پروگرام رکھے ، زچہ بچہ ہسپتال ، نالہ لئی اور راولپنڈی رنگ روڈ ان شاءاللہ عمران خان کے اسی دور حکومت میں مکمل ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی زچہ بچہ ہسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ زچہ بچہ ہسپتال 6 ارب روپے کا منصوبہ ہے ، نالہ لئی منصوبہ150ارب روپے کا ہے ، اس کا بھی سی ایل ڈبلیو ہوگیاہے اور وہ ابھی ایکنک سے منظور ہونا ہے ،جس کی منظوری رواں ہفتے ہوجائے گی ۔