سکھر،14دسمبر(اے پی پی):ڈی ایس ریلوے شعیب عادل کا روہڑی ریلوے اسٹیشن پر یارڈ کا دورہ کیا، دورہ کا مقصد فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر برائے ریلویز فرخ تیمور خان کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے روہڑی ریلوے یارڈ، ٹریک، پوائنٹس اور کراسنگز کو مزید بہتر بنانا اور کام کی شروعات کا جائزہ لینا تھا۔
روہڑی ریلوے یارڈ کی بہتری کا کام کل سے ہنگامی بنیادوں پر شروع ہوجائیگا، ڈی ایس ریلوے شعیب عادل کے دورے کے موقعے پرڈپٹی ڈی ایس سکھر رضوان جاوید چیمہ، ڈی ای این ون احمد جہانزیب ، ڈویڑنل سگنل انجینئر چوہدری نعمان و دیگر اسٹیشن اسٹاف موجود تھے۔











