اجلاس کا افغانستان کے لیےٹرسٹ فنڈ کے قیام کی سفارش پر اتفاق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی سیکرٹری جنرل او آئی سی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

44

اسلام آباد۔19دسمبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ نے افغانستان میں مشترکہ طور پر کام اور او آئی سی نے افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کرنے پر اتفاق کیا  ہے۔ اجلاس سے افغانستان میں انسانی المیہ کے حوالے سے شعور بیدار ہوا ہے،افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے اور اقتصادی بحالی کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ یہ مشترکہ ذمہ داری ہے  پاکستان تنہا اس سے نبرد آزما نہیں ہو سکتا۔ امریکہ اور مغربی ممالک خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا رہے ہیں۔ اتوار کو اوآئی سی وزرائے خارجہ غیر معمولی کانفرنس  کے بعد  سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کانفرنس میں بیس وزرائے خارجہ، دس نائب وزراء خارجہ، 70وفود ،پی فائیو،یورپی یونین،اقوام متحدہ اور دیگر مالیاتی اداروں سمیت جرمنی،جاپان اور اٹلی  کے نمائندوں نے شرکت کی