ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت پر مسیحی برادری کیلئے کرسمس بازار جہاںاشیاء ضرورت سستے داموں پردستیاب

99

وہاڑی، 23 دسمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت پر مسیحی برادری کیلئے  کرسمس بازار لگا دیا گیا ہے تاکہ وہ کرسمس کے موقع پر اشیاء خوردونوش سستے نرخوں پر خرید سکیں جس پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے چیف آفیسر بلدیہ راؤ نعیم خالد،ماسٹر ممتاز ساون اور ماسٹر ریاض مسیح  نے کرسمس بازار کا وزٹ کر کے انتظامات اور سٹالز کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی نے اس موقع پرہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس بازار میں مسیح برادری کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، کرسمس بازار لگانے کا مقصد مسیح برادری کو سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر ماسٹر ریاض مسیح نے حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کیلئے اشیاء خوردونوش خصوصی رعایت پر مہیاء کی جا رہی ہیں جسمیں آٹا دالیں چاول چکن سبزیاں پھل اور گوشت شامل ہیں