سکھر: ڈی جی نادرا کرنل (ر) سہیل محمود کی جانب سے کھلی کچہری انعقاد

41

سکھر۔23دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان کے ویڑن اور چیئرمین نادرا طارق ملک کی خصوصی ہدایات پر عوامی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے ڈی جی نادرا سکھر کرنل (ر) سہیل محمود نے شہریوں کے شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق شکایات کے حل کے لئے کھلی کچہری منعقد کی ، کئی افراد کے مسائل کو حل کرنے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے، جمعرات کو ڈی جی نادرا سکھر کرنل ریٹائرڈ سہیل محمود نے نادرا ریجنل ہیڈکوارٹر سکھر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ نادرا سکھر دیجن کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے مرد و خواتین نے اپنے مسائل بیان کیے جن کے فوری ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سکھر غلام مصطفیٰ پہنور نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں ریجنل ڈائریکٹر ہر ماہ کھلی کچہری منعقد کرتا ہے جس میں شناختی کارڈ سے متعلق لوگوں کی شکایات اور مسائل سنے جاتے ہیں اور ان کا بروقت ازالے کیا جاتا ہے۔ آج کی کھلی کچہری کا مقصد بھی یہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ نادرا سکھر ریجن میں 12 اضلاع شامل ہیں جہاں سے سینکڑوں افراد اپنے مسائل لیکر آئے ہیں اور ان کی شکایات کا بروقت ازال? کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شکایات لیکر آئے ہوئے شہریوں کی اکثریت نے کھلی کچہری کے انعقاد کو عوامی مسائل کے حل کی طرف ایک خوش آئند اقدام قرار دیا۔