اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایشیا میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ ترقی پاکستان میں ہوئی ہے، سٹارٹ اپس میں 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آ چکی ہے، معیشت کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں لیکن ان سے نبردآزما ہیں،نوجوان نئے آئیڈیاز کے تحت کاروبار کیلئے بنکوں سے 10لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں موجودہ حکومت نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور ملکی ترقی میں شامل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔











