مری بارایسوسی ایشن کے صدرجلیل اختر عباسی کی بارایسوسی ایشن کی ایک سال کی مدت ختم ہونے کے حوالے سے پریس کانفرنس

41

مری، 24 دسمبر(اے پی پیپ):عوام اوروکلاء کے مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ،مری بار کاپہلا باضابطہ آئینی ڈھانچہ،پہلی بار شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کاانعقاد،مری بار کو ڈسٹرکٹ بار کادرجہ دلوانا،جوڈیشل کمپلیکس مری میں فول پروف سیکیورٹی، حوالات کی تعمیر، جدید سہولیات  کی فراہمی، خواتین بار، ایک سال میں 34 دیگر انتہائی اہمیت کے حامل منصوبوں کوبھرپور کاوشوں اور بہترین خوش اسلوبی سے مکمل کرنے میں کامیابیاں حاصل ہوئیں جن کاسہرا مری بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وسیم الدین عباسی ایڈوکیٹ،ناصرعباسی ایڈوکیٹ، عہدیداران اورسینئر قانون دان شبیرمحمود ملک ایڈوکیٹ،راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ اوردیگر کوجاتا ہے ان خیالات کااظہار مری بارایسوسی ایشن کے صدرجلیل اختر عباسی نے دیگرعہداروں  جنرل سیکرٹری وسیم الدین ایڈوکیٹ،نائب صدر ناصر عباسی ایڈوکیٹ اوردیگروکلاء رہنماؤں کے ہمراہ مری بارہال میں بارایسوسی ایشن کی ایک سال کی مدت ختم ہونے کے آخری دن مری بار ایسوسی ایشن کی سالانہ کارکردگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے بتایاکہ چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیرحسین بھٹی کی خصوصی محبت، بھرپورتوجہ اورتعاون سے ہمیں محنتوں کاثمر مل سکا جس کیلئے ہم انکے ممنون ومشکور ہیں اور کہا کہ  مری بار نے 235 دنوں میں 42 ریکارڈ منصوبے مکمل کئے،17 دنوں میں وکلاء کے پلاٹ کیخلاف کی گئی رٹ کو خارج کرواکر بڑی کامیابی حاصل کی،بہت جلد خواتین وکلاء کیلئے باراورخواتین سائلین کیلئے ڈے کیئرسینٹر کی تعمیر،جوڈیشنل کمپلیکس میں ڈاکخانہ کو بیس سال بعد  بحال کروایا جس سے وکلاء اورعوام کو سہولت ملنی شروع ہوچکی ہے،وکلاء اورسائلین کو طبی امداد کیلئے میڈیکل سینٹر کاقیام،پانی کی فراہمی کیلئے بورننگ اورواٹرٹینک کی فراہمی،سیکیورٹی کیلئے دوانسپکٹر اور16 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی،عوام کوجلد انصاف کی فراہمی کیلئے مزیدعدالتوں کی تعمیر کا منصوبہ،نوجوان وکلاء کے چیمبرز کی فراہمی،وکلاء کیلئے 12 کنال اراضی کی منظوری،مری بارکیلئے 22  لاکھ روپے کے سالانہ فنڈز کی فراہمی مری بارکے عہدیداروں کی کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہیں۔

اس موقع پر راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ،شبیرمحمودملک ایڈوکیٹ،اسد اقبال عباسی ایڈوکیٹ،اشتیاق احمدعباسی ایڈوکیٹ،ینگ لائرز عمیرجاویدعباسی ایڈوکیٹ،نذرستی ایڈوکیٹ،راجہ ناصر ایڈووکیٹ،نعمان ایڈوکیٹ، سردار یاسر ایڈوکیٹ،واجد نورایڈوکیٹ اوردیگر نے مری بار کے عہدیداروں کوبہترین اورتاریخی کارکردگی پرشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔