خیبرپختونخوا فاریسٹ سکول تھائی ایبٹ آباد میں محکمہ جنگلات آور جنگلی حیات کے 42 بیج کے فاریسٹروں اور84 بیج کے سیکورٹی گارڈز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی

58

خیبرپختونخوا ،24 دسمبر (اے پی پی ):خیبرپختونخوا فاریسٹ سکول تھائی ایبٹ آباد میں محکمہ جنگلات آور جنگلی حیات کے 42 بیج کے فاریسٹروں اور84 بیج کے سیکورٹی گارڈز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی چیف کنزرویٹر خیبرپختونخوا  اظہر علی خان تھے  بعد ازاں پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف کنزرویٹر نے کہا کہ جنگلات آور جنگلی حیات ہمارے قومی اثاثے ہیں جنکی حفاظت ہماری قومی زمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں آور ہمیشہ بہتر سوچ آپنا کر ملکی ترقی میں آپنا کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ قومی زمہ داری کا مظاہرہ کر کے اپنے بہترین صلاحیتیوں کو استعمال کر کے ملک وقوم کے علاؤہ اللہُ تعالیٰ کے سامنے بھی سرخرو ہوں  آس موقع پر سکول کے پرنسپل یوسف خان نے  صوبے کے واحد فاریسٹ سکول میں فراہم کی جانے والی  تربیت آور تعلیم و دیگر آمور کے متعلق آگاہ کیا ۔تقریب میں نصابی آور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں میڈلز آور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔