چنیوٹ: تھانہ لنگرانہ کی حدود  میں پولیس مقابلہ  سے ایک ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار

69

چنیوٹ ، 25 دسمبر (اے پی پی ): تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو گیا۔

تھانہ لنگرانہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نامعلوم ملزمان چک 249 کے قریب اسلحہ کے زور پر نقدی،موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ لنگرانہ پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا۔

ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ایک ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ،ساتھی فرارہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی جو بھوانہ کے علاقہ کا رہائشی ہے ہلاک ہونے والا ڈاکو 19 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔سینئر افسران، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے  جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

سورس : وی اینا یس ، چنیوٹ