مری: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر آرٹس کونسل میں تقریب کا انعقاد

48

مری ، 25 دسمبر (اے پی پی ) : ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش  شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

  اس حوالے سے مری آرٹ کونسل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا گیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش 25دسمبر  کا کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول نے  خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان دو قومی نظریہ کےتحت بنااور قائد اعظم سمیت دیگر رفقاء کی کوششیں رنگ لائی اور آ ج ہم مسلمان اللہ تعالیٰ کے حکم اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہیں اور دیگر اقلیتیں بھی بلا تفریق زندگی گزارتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل پیرا ہیں ۔

اسٹنٹ کمشنر نے آ رٹ کونسل میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویری نمائش بھی دیکھی، ان کے ساتھ پی ٹی آئی  کی مقامی قیادت اور سیاح فیملیز نے بھی شرکت کی ۔

سورس : وی این ایس ، مری