نوازشریف کی سزائیں اگر معاف ہونی ہیں تو ساری جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہیئں؛ڈاکٹر شہباز گل

38

بورے والا،25 دسمبر (اے پی پی ):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سزائیں اگر معاف ہونی ہیں تو ساری جیلوں کے دروازے کھول دینے چاہیئں، معمولی جرائم میں جیل کاٹنے والوں کا پھر کیا قصور ہے۔

بورے والا میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران معاون خصوصی  کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے جب پوچھا گیا کہ لندن فلیٹ کہاں سے خریدے تو انہوں نے کہا کہ یہ قطریوں نے ہمیں تحفے میں دیئے اور دوسروں پر اے ٹی ایم کا الزام لگانے والے نے اعلی عدالت میں خود لکھ کردیا کہ قطری شہزادے ہماری اے ٹی ایم ہیں، اب یہ شوشہ چھوڑا جارہا ہے کہ نوازسریف کی ڈیل ہوگئی ہے اور وہ واپس آرہے ہیں  جبکہ نوازسریف کا بنیادی طور پر ویزہ کینسل ہوگیا ہےاور اب وہ اپیل پر ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ  اگر نوازسریف کا ہمیں ڈر ہوتا تو ہم انہیں ویزہ ایشو کردیتے ہم تو چاہتے ہیں نواز شریف واپس آئیں وہ جب بھی آئیں گے تو سیدھا جیل جائیں گے۔ وہ کسی سیاسی یا ڈیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ بے دخل ہوکر واپس آرہے ہیں  جبکہ حکومت اور پاکستانی اداروں میں محب وطن لوگ بیٹھے ہیں اس لئے چوروں سے ڈیل کسی صورت ممکن نہیں

سورس: وی این ایس ، بورے والا