ملتان،25 دسمبر (اے پی پی):ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور سوسائٹی فار سپیشل پرسن کے تعاون سے دو روزہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
سوسائٹی فار سپیشل پرسن ویل چیئر ہینڈ بال ٹیم اور فیصل آباد ویل چیئر ہینڈ بال ٹیم کے درمیان تین میچوں کی سیریز ملتان میں اولیاء کرام کی سرزمین پر پہلی بار کھیلی گئی، پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں ملتان ویل چیئر ہینڈ بال ٹیم نے فیصل آباد ویل چیئر ہینڈ بال ٹیم کو نو گول کے مقابلے میں دس گول سے شکست دی اور اس طرح دوسرے میچ میں ملتان ویل چیئر ہینڈ بال پلیئر نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہ گول اسکور کئیے اور فیصل آباد ویل چیئر ہینڈ بال پلیئر نے بھی سخت مقابلہ کرتے ہوئے دس گول اسکور کئیے اور سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ملتان ویل چیئر ہینڈ بال ٹیم نے تیرا گول اسکور کئیے اور فیصل آباد ویل چیئر ہینڈ بال ٹیم نے دس گول اسکور کئیے اور اس طرح ملتان ویل چیئر ہینڈ بال ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصل آباد ویل چیئر کی ٹیم کو آوٹ کلاس کیا اور یہ سیریز کلین سوئپ کی۔
اس سیریز کے مہمانان گرامی ممبر پنجاب بیت المال شیخ فرخ اور ڈویزنل سپورٹس انچارج رانا ندیم انجم اور ندیم قریشی تھے ، آخر میں دونوں ٹیموں کو کیش پرائز سے بھی نوازا گیا۔ ملتان ویل چیئر ہینڈ بال ٹیم کو پہلا انعام دس ہزار روپے اور رنز آپ ٹیم فیصل آباد کو پانچ ہزار روپے دئیے گئے۔
تین میچوں کی سیریز میں فوڈ فیسٹیول اور ایس پی او آواز اور سوسائٹی فار سپیشل پرسن نے قائد اعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
سورس: وی این ایس، ملتان











