نارووال؛ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اور کرونا ویکسینیشن مہم اجلاس

27

نارووال،30 دسمبر( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر  نبیلہ عرفان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اور کورونا ویکسینیشن مہم  کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریسپانس کمیٹی کااجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر  کو متعلقہ افسران کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی گئی۔

ڈپٹی کمشنرنے ڈینگی سرویلینس پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے اسی تسلسل کو جاری رکھنا ہوگا۔انہوں نےافسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی سرویلینس پر پوری طرح توجہ دیں اور اس حوالے سے مقرر کردہ ٹارگٹ کو ہرصورت سو فیصد پورا کیاجائے،متعلقہ محکمے مربوط انداز سے کام کریں تاکہ ڈینگی لاروے کی افزائش نہ ہو سکے۔

اس موقع پر  سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید اور فوکل پرسن ڈاکٹر محمد طارق نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 414 انڈور ٹیموں کی طرف سے 62ہزار456 گھر اور 74 آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے 13ہزار650وزٹ کیے گئے، اس کے علاوہ 1318ہاٹ سپاٹ سوفیصد چیک کئے گئے ہیں۔

فوکل پرسن نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے ضلع بھر میں 81 فیصد افراد کو کورونا کی پہلی ڈوز جبکہ 63 فیصد افراد کو دوسری ڈوز لگائی جاچکی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد حنیف اور عمرفاروق وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنرزعثمان سکندر،محمد ارشد وٹو،سی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید، سی ای او ایجوکیشن چوہدری لیاقت علی,ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طارق ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر لطیف افضل، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر برائے نیشنل پروگرام ڈاکٹر نوید حیدر،ڈی ڈی ایچ ڈاکٹر خالد محمود، ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی، ڈی ایس وی مجاہدعلی,ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد عارف،سمیت ایجوکیشن، پاپولیشن، ہائر ایجوکیشن، سول ڈیفنس، ریسکیو1122 ودیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔