فنانس بل میں صرف 71 ارب روپے ٹیکس کی رقم ہے، باقی تمام ریفنڈ اور ایڈجسٹ ایبل ٹیکس ہے؛ چوہدری فواد حسین

24

لاہور،  31 دسمبر ( اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فنانس بل میں صرف 71 ارب روپے ٹیکس کی رقم ہے، باقی تمام ریفنڈ اور ایڈجسٹ ایبل ٹیکس ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ  فنانس ایکٹ میں ترامیم کا بنیادی مقصد پاکستان میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہے،343 ارب روپے کا سیلز ٹیکس میں رعایت میں سے صرف 71 ارب روپے ٹیکس کی رقم ہے، باقی تمام ریفنڈ اور ایڈجسٹ ایبل ٹیکس ہے، درآمدی اشیاءپر ٹیکس موجود رہے گا جبکہ باقی تمام چیزوں پر ٹیکس ختم کیا گیا ہے۔