ملتان؛ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی جانب سے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

29

ملتان، یکم جنوری(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ سال نو کے آغاز پر عوامی خدمت کیلئے نئے سرے سے پرعزم، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی جانب سے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا، ریونیو عوامی خدمت کچہری میں تمام ریونیو افسران ایک چھت تلے موجود تھے۔

 ڈپٹی کمشنر نے سائلین کی درخواستوں پر موقع پر شنوائی کی۔انہوں نے کہا عوام کی دادرسی کیلئے ایک چھت تلے پٹواری سے ڈپٹی کمشنر تک موجود ہیں اور  ہر ماہ کے پہلے دو روز کھلی کچہری میں ایک ہزار سے زائد درخواستوں پر ریلیف دیا جاتا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درستگی ریکارڈ،اجراء فرد اور رجسٹری سمیت تمام سہولیات ریونیو کچہری میں مسیر ہیں۔انہوں نے کہا ڈومیسائل کا اجراء اور معائنہ ریکارڈ کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب اور  اسسٹنٹ کمشنرز بھی کچہری میں موجود تھے۔

سورس: وی این ایس، ملتان