اسلام آباد، 02 جنوری (اے پی پی ): پاکستان نیوی نے مسلسل چھٹی بار چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی شوٹنک رینج بہادر میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سال 2008 سے اس چیمپئن شپ کا انعقاد کھیلوں خصوصاً شوٹنگ کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے چیمپئن شپ کے فاتح اور رنر ٹیمز اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں سول و عسکری معززین، اسپانسرز اور شوٹنگ کے نامور کھلاڑی شریک تھے۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











