بلوچستان میں اطلاعات تک رسائی درحقیقت ایک چیلنج ہے۔ بلوچستان کے علاوہ تینوں صوبوں میں انفارمیشن کمیشن قائم ہوگئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر انفارمیشن کمیشن آف پاکستان محمد اعظم

37

کوئٹہ03جنوری(اے پی پی): بلوچستان میں اطلاعات تک رسائی درحقیقت ایک چیلنج ہے۔ بلوچستان کے علاوہ تینوں صوبوں میں انفارمیشن کمیشن قائم ہوگئے ہیں۔ تاہم سندھ انفارمیشن کمیشن بہتر مراعات اور مراعات کے باوجود تین سالوں میں ایک بھی فیصلہ دینے میں ناکام رہا ہے۔رائٹ ٹو انفارمیشن کے موضوع پرکوئٹہ میں سیمینار کا اہتمام پاکستان انفارمیشن کمیشن اور ڈیمو کریسی انٹرنیشنل نے کیا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر انفارمیشن کمیشن آف پاکستان محمد اعظم اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ معلومات کا حق گورننس اور محکموں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ بلوچستان میں انفارمیشن کمیشن کی تشکیل کیلئے سول سوسائیٹی اور میڈیا کو زیادہ موثر کام کرنا ہوگا۔