حکومت پنجاب عوام کوسہولیات دینے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے،حکومت جلد عوام کوخوشخبری دے گی؛صوبائی وزیر ڈاکٹراخترملک

35

ملتان،04 جنوری(اے پی پی): صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے کہا ہےکہ حکومت پنجاب عوام کوسہولیات دینے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے،حکومت جلد عوام کوخوشخبری دے گی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے گلیوں کی تعمیرومرمت کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹراخترملک نے کہا کہ یونین کونسل مخدوم رشیدکی گلیوں کی تعمیرومرمت کیلئے ایک کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے دیئے جس میں سے 90لاکھ روپے نئی سیوریج لائن پرخرچ ہونگے جبکہ 60لاکھ روپے سے گلیوں کی تعمیرومرمت کاکام مکمل ہوچکاہے جس کاافتتاح میں نے کردیا ہے، پچھلے پندرہ سالوں سے یونین کونسل میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل مخدوم رشید میں پینے کے صاف پانی کی اسکیم پرسروے جاری ہے جلد یہاں کی عوام کومیٹھاپانی پینے کیلئے دستیاب ہو گا،کھارے پانی کی وجہ سے عوام کوشدیدمشکلات کاسامناہے جسکاہمیں احساس ہے ۔

اس موقع پرچیئرمین پیرلیاقت علی شاہ،وائس چیئرمین چوہدری فقیرحسین گل،چوہدری شبیر،راناعلاؤالدین، صابرگل اورملک عبدالرؤف آرائی سمیت دیگر ہمراہ تھے ۔