ایبٹ آباد،04جنوری (اے پی پی):گلیات میں برف باری کا پانچواں سپل شروع ہو گیا ہے اور ابتک 2 انچ تک برف پڑھ چکی ہے۔
ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق برفباری سے متاثرہ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے،جی ڈی اے کی ہیوی مشنری آپریشن میں مصروف ہے، سیاح دوران برف بغیر چینںز سفر سے اجتناب کریں، برفباری رکتے ہی ایبٹ باد مری روڑ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ آگلے تین دن تک جاری رہے گا۔











