پشاور؛محکمہ ایکسائز اسپیشل سکواڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ اور تھانہ ایکسائز کی بروقت کامیاب کاروائی، اغوا شدہ گاڑی بازیاب کرالی

57

پشاور، 04 جنوری(اے پی پی):  ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا محمود اسلم وزیر  نے کہا ہے کہ محکمہ کے افسران و اہلکار ہمہ وقت عوامی میں خدمت کے لئے کوشاں ہیں، تمام موبائل سکواڈز عوام کے خدمت کیلئے ہر وقت الرٹ رہتے ہیں، اس سلسلے میں آج مری سے گاڑی اغوا کے اطلاع پر فوری کارروائی کے لئے محکمہ ایکسائز نے فوری طور پر سپیشل سکواڈ تشکیل دیا۔ اغواکار گاڑی  سمیت مری سے پشاور تک کئی پولیس سٹیشنز کراس کر چکی تھی۔مسعود الحق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) کی زیر سرپرستی اور وحید خان سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کے زیر نگرانی لال گل خان اسپیشل سکواڈ NCW اور ایس ایچ او  تھانہ پشاور ریجن محمد ریاض نے رنگ روڈ بطرف کوہاٹ روڈ بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مری راوالپنڈی سے صبح 5:06 بجے چوری کی گئی ٹویوٹا الٹس گاڑی ماڈل 2020 برآمد کر لی، گاڑی مالک کو گاڑی برآمدگی بارے مطلع کردیا گیا۔

محکمہ ایکسائز سپیشل سکواڈ اور ایکسائز تھانہ پشاور  کے جوانوں نے جان پر کھیل کر اور مزاحمت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کافی دیر تک گاڑی کا تعاقب کیا اور گاڑی ملزم سمیت رنگ روڈ پشاور سے برآمد کرلی۔گاڑی مالک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اور متعلقہ عملے کا شکریہ ادا کیا۔