سکھر،05جنوری ( اے پی پی ):ماہ جنوری شروع ہوتے ہی سکھر اور گرد و نواح میں سردی کی لہر چھا گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے گرم کپڑوں کا استمعال بڑھا دیا ہے۔
شہر میں پرانے گرم کپڑوں کے لنڈا بازاروں میں آج کل رش بڑھ گیا ہے ، لوگ نئے گرم کپڑے خریدنے کے بجائے پرانے اور استعمال شدہ کپڑوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اس سال یہاں کے لنڈا بازاروں میں گرم کپڑوں کی خرید و فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نئے کپڑوں کی قیمتیں غریب لوگوں کی پہنچ سے بہت اوپر ہیں اس لئے پرانے کوٹ اور دیگر کپڑے خریدے جا رہے ہیں۔
سکھر میں کلاک ٹاور ، بیراج روڈ ، غریب آباد مارکٹ اور شہر کے دیگر علاقوں میں سستا لنڈا بازار سج گیا ہے۔











