اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پانچ سال کے اہداف کو 3 سال میں پورا کر لیا، 3 سالہ دور حکومت میں 2ہزار 32 کلومیٹرسڑکوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ 2013 سے 2018 کے دوران 947 کلومیٹر سڑکیں بنیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو ہکلہ ۔ڈی آئی خان موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کو اوپرلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔











