اسلام آباد،5جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں ہکلہ ۔ڈی آئی خان موٹر وے پرکام شروع ہوا ۔ 2013 سے 2018 کے دوران 947 کلومیٹر سڑکیں بنی تھیں جبکہ ہمارے 3 سالہ دور حکومت میں 2ہزار 32 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں جس سے کم ترقی یافتہ علاقوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے ملک میں سڑکوں کے جال کو بچھانے کے لئے منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت 5 سالہ اور 10 سالہ اہداف مقر رکئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1300 کلومیٹر موٹر وے پر موٹر وے پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔











