ہاڑی ،06 جنوری (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے ہمراہ ضلع وہاڑی کادورہ کیا، اور گرداوری کے نظام کو ان لائن رجسٹرڈ کر کے چیک کیا اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے گرداوری کا جدید ڈیجیٹلائز سسٹم متعارف کرایا ہےجدید ڈیجیٹلائز سسٹم سے اب درست گرداوری کا اندراج ہو گاڈیجیٹل گر داوری کے جدید نظام سے روایتی پٹواری کلچر کا مکمل خاتمہ ہو گاڈیجیٹل گرداوری سے تعین قبضہ، تصرف اراضی اور زرعی اجناس کی پیداوار کا درست تخمینہ لگانے میں مدد ملے گی ۔
کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے بنیادی مرکز صحت موضع سحر میں طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا سٹاف کی حاضری، ہسپتال کا ریکارڈ، ادویات کے سٹور اور دیگر معاملات کو بھی چیک کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائےڈیجیٹل گرداوری کو جدید سسٹم کے تحت کیا گیا ہےڈیجیٹل گرداوری میں محکمہ ریونیو کے تمام افسران، ریونیو سٹاف اور پٹواریوں نے اہم کر دار ادا کیاکمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کو ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ڈیجیٹل گرداوری کے حوالے سے بریفنگ دی ۔











