احمدپوشرقیہ؛ تحصیل بار ایسوسی ایشن انتخابات میں  ندیم احمد بربر ایڈووکیٹ صدر  منتخب

71

احمدپوشرقیہ، 08 جنوری (اے پی پی): تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے انتخابات مکمل ہوگئے، وکلا نے اپنی نئی قیادت کا چناؤ کر لیا ہے، صدارتی امیدوارندیم احمد بربر ایڈووکیٹ 203ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مد مقابل ملک تاج احمد ڈھکو ایڈووکیٹ 174 نے ووٹ لئے۔نائب صدر کے امیدوارسید عامر عباس ایڈووکیٹ 220  ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مد مقابل سردار ہارون خان نتکانی ایڈووکیٹ 151 اورسیکرٹری جنرل کے امیدوار  ملک طاہر منظور  ایڈووکیٹ194 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مد مقابل محمد فاروق عزیز ایڈووکیٹ193 نے ووٹ لئے۔جبکہ جوائنٹ سیکرٹری سید یوسف رضا گیلانی ایڈووکیٹ 191ووٹ لے کر کامیاب اور مد مقابل جام محمد احسن ایڈووکیٹ نے  182ووٹ لئے فنانس سیکرٹری محمد عمران بلوچ ایڈووکیٹ 217ووٹ لے کر کامیاب اور مد مقابل خالد حمید شاہین 143ووٹ لئے لائبریری سیکرٹری شمس خان ایڈووکیٹ 201ووٹ لے کر کامیاب اور ان کے مد مقابل راو محمدادریس ایڈووکیٹ 159ووٹ لئے ۔

پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شروع ہوا جو بغیر کسی تعطل کے شام 5بجے تک جاری رہا۔پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اورنعرے لگا کر جشن منایا جبکہ ایک دوسرے کو مٹھائیاں بھی کھلائیں۔

سورس:وی این ایس، احمد پور شرقیہ