لاہور 11جنوری(اے پی پی:(ورونا سے صحت یابی کے بعد صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے سیاسی،سرکاری و نجی مصروفیات کا آغاز کردیا انھوں حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور اپنے حلقۂ انتخاب میں فوت شدگان کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہوں پر جا کر اظہار تعزیت کیاصوبائی وزیر کا نواں کوٹ گل زیب کالونی میں حاجی اسماعیل کے کزن کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور سابق چیئرمین یونین کونسل 89چوہدری سلیم سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا علاوہ ازیں مسلم کالونی میں سونی بٹ کے انتقال پر ان کے بھائی سے فاتحہ خوانی کی صوبائی وزیر نے دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اورسرکاری میٹنگ میں بھی شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے کہا کہ صحت یابی کیلئے دعاؤں پر عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں میاں اسلم اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کروں گا اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوتا رہوں گاجب تک دم میں دم ہے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔











