ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اولڈ ایج ہوم”مسکن” سیالکوٹ کا دورہ ،اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا

69

سیالکوٹ،11جنوری  (اے پی پی):ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےاپنی سالگرہ کے موقع پر آج   اولڈ ایج ہوم سیالکوٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور وہاں موجود بزرگوں اور بچوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔ انہوں  نے اولڈ ایج ہوم میں مقیم  بوڑھوں اور بچوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کئے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ان کے ساتھ گھل مل گئی اور کئی گھنٹے  وہاں گزارنے کے علاوہ ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔